Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سعودی عرب نے پاکستانیوں کیلئے زبردست اعلان کر دیا

سعودی عرب نے پاکستانیوں کیلئے زبردست اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے پاکستانی طلباء کو 600 اسکالرشپس کی پیشکش کی تھی جنہیں بڑھا کر 700 کر دیا گیا ہے۔

  اسکالرشپ کی تفصیلات سعودی مشن کی ویب سائیٹ(https://studyinsaudi.moe.gov.sa/) پر دستیاب ہیں۔

پاکستانی طلباء ان سکالر شپ کے لئے اپلائی کر سکتے ہیں، یہ پورٹل بین الاقوامی طلباء کو سعودی عرب میں تعلیم کے لئے سیلف فنانس، جزوی اسکالرشپ اور مکمل اسکالرشپ کے لیے ایک ون ونڈو جامع گیٹ وے فراہم کرتا ہے۔

طلباء اپنی مطلوبہ ڈگری کے لیے درخواست دے سکتے ہیں جس میں میڈیکل سائنس کے علاوہ تقریباً تمام مضامین شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version