Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شاہ محمود قریشی کے قریبی ساتھی نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا

شاہ محمود قریشی کے قریبی ساتھی نے ملک واصف راں بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان سے پی ٹی آئی کے سابق رکن پنجاب اسمبلی ملک واصف راں نے پارٹی کو خیرباد کہہ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے۔

سابق رکن پنجاب اسمبلی واصف راں آج یوسف رضا گیلانی کی موجودگی میں پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

خیال رہے کہ واصف راں پی پی 218 سے پاکستان تحریکِ انصاف کے ٹکٹ پر ممبر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version