Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئندہ سال 2024 میں کتنی چھٹیاں ہوں گی؟ تفصیلات جاری

 آئندہ سال 2024 میں کُل 15 عام تعطیلات ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ ڈویژن کی جانب سے 2024 کے لیے عام تعطیلات کے شیڈول کا سرکلر جاری کر دیا ہے۔

سرکلر میں بتایا گیا ہے کہ پہلی سرکاری تعطیل پانچ فروری کو یوم کشمیر کے موقع پر ہوگی اور 23 مارچ بروز ہفتہ یوم پاکستان کی تعطیل ہوگی۔

اس کے علاوہ عید الفطر کی تعطیلات 10، 11 اور 12 اپریل کو متوقع ہے جبکہ یکم مئی کو یوم مزدور کی عام تعطیل ہوگی اور 17 سے 19 جون تک عید الاضحیٰ کی تعطیلات متوقع ہے۔

کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق 16 اور 17 جولائی کو عاشورہ کی تعطیلات متوقع ہے جبکہ 14 اگست کو یوم آزادی پاکستان کی عام تعطیل ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا کہ عید میلاد النبی کی عام تعطیل 16 ستمبر کو متوقع ہے جبکہ نو نومبر کو یوم اقبال اور 25 دسمبر کو یوم قائد اور کرسمس کی عام تعطیل ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version