Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایرانی سفیر کی چیئرمین ایف بی آر سے ملاقات؛ تجارتی اُمور پر تبادلہ خیال

ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مغدم کی چیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر ٹوانہ سے ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مغدم کی چیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر ٹوانہ سے ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں ملاقات ہوئی جس میں ممبر کسٹمز (آپریشنز) بھی شریک ہوئے۔

ملاقات میں کسٹمز اور سرحد پار تجارت سے متعلق اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا، تاجروں کی سہولت اور باہمی تجارت میں اضافہ کے لئے رمدان، گبد کراسنگ پوائنٹ پر گیٹ جلد آپریشنل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

 دونوں فریقین نے تجارت سے متعلق ڈیٹا اور الیکٹرانک ڈیٹا انٹر چینج سسٹم کے ذریعے شیئر کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

دونوں ممالک کے درمیان سرحد پار تجارت سے متعلق مسائل کے حل کے لئے ایرانی سفیر کی طرف سے پاکستانی وفد کو ایران کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔

ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مغدم نے کہا کہ تفتان کی جانب پارکنگ ایریا بڑھانے سے ایرانی ٹرکوں کو سہولت ملے گی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version