پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاسپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ لیمی نیشن پیپر کا مسئلہ حل ہونے پر پاسپورٹ کا اجراء معمول پر آ گیا ہے، اب پاسپورٹ معمول کے مطابق جاری کیے جارہے ہیں۔
پاسپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ فاسٹ ٹریک کیٹیگری کے تحت پاسپورٹس کی 3 روز میں پرنٹنگ مکمل کی جارہی ہے۔
اس کے علاوہ ارجنٹ پاسپورٹ 5 دن اور نارمل پاسپورٹ کا اجراء ایک ماہ کے اندر یقینی بنایا جارہا ہے۔
