Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کینیڈین ہائی کمشنر اور وزیر خارجہ کی ملاقات؛ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کینیڈین ہائی کمشنر لیزلی سکینلون کی نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈا کی ہائی کمشنر لیزلی سکینلون اور نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی ملاقات میں پاکستان اور کینیڈا کے دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال ہوا۔

ملاقات میں پاکستان میں موجود افغان باشندوں کی واپسی سے متعلق بات چیت کی گئی اور پاکستانی حکومت کی طرف سے افغان شہریوں کی کینیڈا میں آباد کاری کے عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

کینیڈین ہائی کمشنر لیزلی سکینلون نے آبادکاری کے عمل میں پاکستان کی مدد پر نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version