اسٹیٹ بینک کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔
جاری کردہ رپورٹ کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری زخائر میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 13 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق15 دسمبر تک زرمبادلہ کے سرکاری زخائر کی مجموعی مالیت 6 ارب 90 کروڑ 48 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی، کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 20 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 16 کروڑ 36 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا کہ زرمبادلہ کے مجموعی ملکی زخائر 12 ارب 6 کروڑ 84 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں۔
