Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

محکمہ موسمیات کی موسم سے متعلق اہم پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے موسم سے متعلق اہم پیشگوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند /سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہا اور اس دوران ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 10،اسکردومنفی 7 ،گلگت منفی 6،استور،قلات، گوپس منفی5 اورکالام میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version