Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پنجاب سے بڑی گرفتاری ہوگئی

سیالکوٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حیدر علی گل کو آر او آفس سے گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حیدر علی گل کو پولیس نے اس وقت حراست میں لیا جس وہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے آر او آفس پہنچے تھے۔

حیدر علی گل کی گرفتاری کے خلاف وکلا نے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

پی ٹی آئی امیدوار حیدر گل نے کہا کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے آر او آفس پہنچا تھا ہمیں پلاننگ کے ذریعے گرفتار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، مجھے کوئی ایف آئی آر فراہم نہیں کی گئی۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ملک بھر میں 8 فروری کو عام انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے جس کے سلسلے میں امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی حاصل کیے جارہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version