نگران حکومت نے بھارت میں ٹریڈ آفیسر تعینات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں ٹریڈ آفیسر تعیناتی کے سابقہ حکومتی پلان پ رعمل درآمد روک دیا گیا۔
سابق وزیراعظم شہباز شریف نے نئی دہلی میں ٹریڈ آفیسر تعیناتی عمل کی منظوری دی تھی، اتحادی دور میں ٹریڈ آفیسرز کیلئے مشتہر 40 آسامیوں میں نئی دہلی شامل تھا۔
نگران وزیراعظم نے بیرون ملک 39 ٹریڈ آفسران تعینات کرنے کی منظوری دی، نئی دہلی کے سوا باقی مشتہر 40 آسامیوں پر ٹریڈ آفیسرز تعیناتی کی منظوری دی گئی۔
تجارت معطلی کے باوجود بھارت میں ٹریڈ آفیسر تعیناتی کا عمل شروع کیا گیا تھا، سابق وزیراعظم نے بھارت میں گریڈ 20 کی ٹریڈ اینڈ انوسٹمینٹ منسٹر کی آسامی ختم کر دی تھی۔
نئی دہلی میں گریڈ 19 کی ٹریڈ اینڈ انوسٹمینٹ قونصلر آسامی کی منظوری دی گئی تھی۔
پاکستان نے اگست 2019 میں بھارت کے ساتھ تجارت معطل کر دی تھی۔
