Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تعمیراتی سرگرمیوں میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، محسن نقوی

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے تعمیراتی سرگرمیوں کے دوران معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سروسز اور پی آئی سی کے بعد میو ہسپتال کا دورہ کیا اور ایمرجنسی بلاک کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ کا جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ایمرجنسی بلاک کو 7 جنوری تک کھولنے کا حکم دیا اور تمام کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

محسن نقوی نے میو ہسپتال کے چلڈرن بلاک کا بھی دورہ کیا اور اپ گریڈیشن کے کاموں کا معائنہ کیا، ایمرجنسی بلاک میں جاری فنشنگ کے کاموں کا بھی مشاہدہ کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اپ گریڈیشن پراجیکٹ کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

 محسن نقوی نے کہا کہ تعمیراتی سرگرمیوں کے دوران معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، میو ہسپتال کے لان کو فی الفور درست کیا جائے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version