Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کسان خوشحال ہوگا تو ملک خوشحال ہوگا ، جہانگیر ترین

جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ کسان خوشحال ہوگا تو ملک خوشحال ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر خان ترین سے لودھراں سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران لودھراں میں انتخابی مہم سمیت دیگر اہم پارٹی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

جہانگیر ترین نے پارٹی رہنماؤں کو انتخابی مہم تیز کرنے کی ہدایت کی۔

ملاقات میں جہانگیر خان ترین نے کہا کہ اہلیان لودھراں کی محبتوں کا مقروض ہوں، لودھراں میں ترقی کے نئے دور کا آغاز کرینگے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث کسان مشکلات کا شکار ہیں، انشاءاللہ اقتدار میں آکر زرعی انقلاب کی راہ ہموار کرینگے

جہانگیر خان ترین کا کہنا تھا کہ کسان خوشحال ہوگا تو ملک خوشحال ہوگا جبکہ کاشتکاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے۔

استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر خان ترین کا مزید کہنا تھا کہ معیشت، صحت و تعلیم کے شعبوں میں بھی انقلابی اقدامات اٹھائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version