Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حلقہ بندیوں پر اعتراضات سے متعلق الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ

الیکشن کمیشن نے حالیہ حلقہ بندیوں سے متعلق اہم فیصلہ جاری کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ فیصلے کے مطابق حلقہ بندیوں پر اعتراضات عام انتخابات کے نتائج مرتب کرنے کے بعد سنیں گے۔

الیکشن کمشین نے فیصلے میں سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کا بھی حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے شیڈول اجراء کے بعد حلقہ بندیوں پر اعتراضات کو سنا انتخابی پروگرام کو متاثر کرنے کے مساوی ہے۔

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے لئے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق امیدوار فوج، عدلیہ، نظریہ پاکستان اور اداروں کے خلاف بیان بازی نہ کریں۔

ضابطہ اخلاق کے مطابق سرکاری ملازم کسی سیاسی جماعت یا امیدوار کی انتخابی مہم نہیں چلا سکتا، امیدوار انتخابی عمل میں کسی بھی تشدد کو ترغیب دینے سے اجتناب کرے گا، صدر، وزیراعظم، چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین اور ضلعی ناظمین انتخابی مہم کا حصہ نہیں بن سکتے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کوئی بھی سیاسی جماعت پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر سرکاری خرچے پر تشہیر نہیں کرے گی، سیاسی جماعت کے امیدوار گھر گھر انتخابی مہم چلا سکتے ہیں۔

انتخابی ضابطہ اخلاق کے مطابق سیاسی جماعتیں یا امیدوار جلسے جلوس کا آغاز سے اہتمام تک دورانیہ اور پلان ڈی آر اوز سے شیئر کریں گے، انتخابی مہم میں دوسری جماعت کے امیدوار کے پتلوں اور جھنڈے جلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق انتخابی مہم میں کار ریلی کی اجازت نہیں ہوگی، سیاسی جماعتیں یا مقامی حکومت میں حمایتی کسی بھی ترقیاتی سکیم کا اعلان نہیں کریں گے، سیاسی جماعتیں یا امیدوار فرقہ ورانہ، صنفی، قومیتی، مذہبی اور ذات پر مبنی جذبات سے اجتناب کریں گے۔

ضابطہ اخلاق کے مطابق دوسری جماعت کے سربراہان اور امیدوار کی نجی زندگی پر تنقید سے اجتناب کریں، سیاسی جماعتیں اور امیدوار انتخابی اہلکار اور سکیورٹی اہلکاروں سے تعاون کے پابند ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version