الیکشن کمیشن کی اجازت کے بعد پولیس افسران کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق زبیر نذیر شیخ ایس ایس پی سکھر، ساجد امیر سدوزئی ایس ایس پی ساؤتھ کراچی، بشیر بروہی ایس ایس پی کشمور کندھکوٹ، قمر رضا جسکانی ایس ایس پی جیکب آباد، سہائی عزیر ٹالپر ایس ایس پی نوشھروفیروز، میر روحل کھوسو ایس ایس پی بدین، محمد کلیم ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ، اصغر علی شاھ ایس ایس پی مٹیاری تعینات کردیا گیا ہے۔
