Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میںموسم سرد اور خشک جبکہ شام/رات میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، ادھر خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد رہے گا،تاہم صبح اور رات کے اوقات میں مردان، صوابی، چارسدہ نوشہرہ ،پشاور اور ڈی آئی خان میں دھند چھائے رہنے کا امکان جبکہ شام/رات میں صوبہ کے مغربی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں شدید سرد جبکہ شام/رات میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا،تاہم بہاولپور، ساہیوال، اوکاڑہ، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا، جھنگ، خانیوال، ملتان،خان پور، رحیم یار خان، حافظ آباد، بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند /سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد اور مغربی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ ، دادو، گھوٹکی اور پڈعیدن میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند/سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے،کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلودرہے گا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version