ب فارم بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے اہم اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نادرا کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ ب فارم کے اجراء کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، نہ ہی کوئی تبدیلی زیرِ غور ہے۔ِ
بیان میں کہا گیا کہ بچوں کے پیدائش کے اندراج اور ب فارم بنوانے کیلئے بچوں کی عمر کی مختلف حدود مقرر ہیں، بچوں کی عمر کی مختلف حدود کو ڈیڈلائن سے تشبیہ دینا درست نہیں۔
ترجمان نادرا نے بتایا کہ بعض حلقوں کے سوشل میڈیا پر اس سے متعلق بیانات حقائق کے منافی ہیں، ذمہ دار شہری ہونے کا تقاضہ ہے کہ ایسی بے بنیاد خبریں پھیلانے سے گریز کیا جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر بیان میں نادرا نے واضح کیا تھا کہ ’فارم ب‘ کے حصول کے لیے کسی طرح کی کوئی ڈیڈ لائن بھی مقرر نہیں کی گئی۔
