Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عام انتخابات؛ آزاد امیدواروں کیلئے انتخابی بینرز چھاپنے کی ہدایات جاری

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے تمام سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کیلئے بینرز چھاپنے کی ہدایات جاری کردیں۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے عام انتخابات کے لیے تمام سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کے لیے بینرز چھاپنے کی ہدایات جاری کردیں،الیکشن کمیشن ہدایت نامہ کے مطابق مقررہ سائز سے بڑے پوسٹرز، پمفلٹ یا بینرز کی اجازت نہیں ہوگی۔

ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ پوسٹرز کی لمبائی 18 انچ اور چوڑائی 23 انچ سے زیادہ نہ ہو، ہینڈ بل، پمفلٹ اور کتابچے 9 انچ لمبے اور 6 انچ چوڑے ہوسکتے ہیں جبکہ بینرز 3 فٹ لمبا اور 9 انچ سے زیادہ بڑا نہیں ہونا چاہئےپورٹریٹ تصویر 2 فٹ لمبی اور 3 فٹ چوڑی ہوسکتی ہے۔

ہدایت نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہر اشتہاری مواد پر پبلشر کا نام اور پتہ لکھنا لازم ہےقرآنی آیات سمیت مذہبی مواد کی طباعت غیرقانونی ہے جبکہ ہورڈنگز، بل بورڈز، وال چاکنگ اور پینافلیکس پر مکمل پابندی ہوگی۔

ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ انتخابی مہم میں سرکاری اہلکار کی تصویر لگانا غیر قانونی ہوگا جبکہ خلاف ورزی پر امیدواروں کے ساتھ پبلشر کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version