Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیکشن 2024؛ پی ٹی آئی رہنماؤں نے کن حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے؟

بانی تحریک انصاف کے کاغذات برائے امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 89 میانوالی ون سے جمع ہوگئے، ریٹرننگ افسر نے کاغذات نامزدگی جمع کرکے اس کی رسیونگ عمران خان کے نمائندے کے حوالے کی۔

حلقہ این اے 89 میانوالی ون بانی پی ٹی آئی کا آبائی حلقہ ہے اور گزشتہ انتخابات میں بھی سابق وزیر اعظم سے یہ نشست اپنے پاس رکھی تھی۔

شیخ رشید احمد قلم دوات ہر راولپنڈی کے حلقہ این اے 56 اور 57 سے لڑیں گے،ان کے کاغذات نامزدگی منظور بھی ہوچکے ہیں۔

این اے 64، پی پی 32 گجرات سے چودھری پرویز الہٰی، مونس الہٰی، بی بی قیصرہ الہٰی کے کاغذاتِ نامزدگی جمع ہو گئے، سابق وزیراعلیٰ اور پی ٹی آئی کے صدر پرویز الٰہی این اے 69 منڈی بہاؤالدین سے بھی الیکشن لڑیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر نائب صدر لطیف کھوسہ نے این اے 127 اور این اے 122 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، انہوں نے ریٹرننگ آفیسر کے روبرو خود کاغذات داخل کرائے۔

شاہ محمود قریشی  این اے 150 سے الیکشن لڑیں گے،عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ امتیاز ڈار خواجہ آصف کے خلاف میدان میں اترگئیں انہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی این اے 71 سے جمع کرا دیئے۔پی ٹی آئی کی زیر حراست سوشل میڈیا کارکن صنم جاوید کے والد جاوید اقبال نے بھی اعلان کیا کہ ان کی بیٹی شہباز شریف اور مریم نواز کے خلاف الیکشن لڑیں گی، جو لاہور کے حلقہ پی پی 150 سے امیدوار ہوں گی۔

پی ٹی آئی کے وکیل رہنما شیر افضل مروت نے پشاور کے این اے 32 سے کاغذات جمع کرائے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 129 سے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے گئے جبکہ پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 171 سے بھی پی ٹی آئی رہنما کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے ہیں۔

مراد سعید کے سوات میں قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 3 اور این اے 4 سے کاغذات نامزدگی جمع کیے گئے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کے وکلاء نے ان کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔سلمان اکرم راجا نے لاہور کے حلقہ این اے 128 سے کاغذات نامزدگی حاصل کیے گئے۔

متعلقہ خبریں