Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسرائیل کے ناپاک وجود کو کبھی قبول نہیں کیا،حافظ نعیم الرحمن

حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ناپاک وجود کو ایک دن کے لیے بھی قبول نہیں کیا۔

تفصیلات کے مطابق حماس کے ترجمان خالد قدومی کی ادارہ نور حق میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں خالد قدومی اور حافظ نعیم الرحمن کے درمیان غزہ کی حالیہ صورتحال کے حوالے سے گفتگو و تبادلہ خیال ہوا۔

 خالد قدومی نے کہا کہ جماعت اسلامی کی جانب سے اہل غزہ اور فلسطین کاز کی آگے بڑھ کر حمایت کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

حماس کے ترجمان خالد قدومی نے مزید کہا کہ حمایت اور یکجہتی سے حماس کی تحریک اور مجاہدین کے جذبوں اور حوصلوں کو مہمیز ملی ہے،جدو جہد جاری رہے گی۔

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ حماس کی جد وجہد اور اہل غزہ و فلسطین کی لازوال قربانیاں زبردست خراج تحسین کی مستحق ہیں، حماس نے پوری امت کی ترجمانی کی ہے اور اسرائیل کے ناپاک وجود کو ایک دن کے لیے بھی قبول نہیں کیا۔

ملاقات میں جماعت اسلامی کے مرکزی شعبہ امور خارجہ کے ڈائریکٹر آصف لقمان قاضی و دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version