Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

محکمہ موسمیات کی موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا تاہم خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد رہے گا لیکن صبح اور رات کے اوقات میں مردان، صوابی، چارسدہ نوشہرہ ،پشاور اور ڈی آئی خان میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ بہاولپور، ساہیوال، اوکاڑہ، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خانیوال، ملتان، خان پور، رحیم یار خان، حافظ آباد، بھکر لیہ، ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید دھند / سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ، دادو، گھوٹکی اور پڈعیدن میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند/سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلودرہے گا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version