Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے ‘تعلیم سب کے لیے’ مہم کا سلسلہ جاری

پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے ‘تعلیم سب کے لیے’ مہم کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق مالا کنڈ میں پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے “تعلیم سب کے لئے” مہم کے سلسلے میں اقدامات جاری ہیں۔

یتیم بچوں کے لیے مالاکنڈ میں کفالت یتیم خانہ تعمیر کیا گیا اور ان بچوں کا تعلیمی اداروں میں داخلہ کروا کر انہیں تعلیم کے اخراجات بھی مہیا کیے گئے۔

اس کے ساتھ ساتھ کفالت یتیم خانے میں بچیوں کے لئے کلاسز کی سہولیات بھی فراہم کی گئیں، گرلز کمیونٹی سینٹر کا افتتاح کیا گیا اور باقاعدہ کلاسز کے اجراء کے لئے علاقے سے خواتین اساتذہ کی مدد سے انہیں تعلیم فراہم کی جا رہی ہے۔

فرنٹیئر کور نارتھ اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بچوں کے لئے تمام اہم سہولیات بھی فراہم کی گئیں جن میں یونیفارم، کاپیاں، کتابیں، فرنیچر اور اسٹیشنری شامل ہیں۔

علاقے کے عوام نے پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان اہم اقدامات سے اب ہر بچے اور بچی کو تعلیم بآسانی فراہم ہو گی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version