Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت کی جانب سے جلسے جلوس کی اجازت نہ ہونے سے الیکشن کا ماحول نہیں بن رہا، غلام بلور

عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما حاجی غلام بلور نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے جلسے جلوس کی اجازت نہ ہونے سے الیکشن کا ماحول نہیں بن رہا۔

تفصیلات کے مطابق حاجی غلام بلور نے بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب تک جلسے جلوس نہ ہوں گے انتخابات کے لیے ماحول نہیں بنے گا، الیکشن کے لیے پھر بھی تیاری جاری ہے، سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فارمولا انتہائی سادہ ہے، جو سیٹ جس پارٹی نے جیتی ہو وہ اسی پارٹی کو دی جائے، سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے کمیٹی کام کر رہی ہے۔

غلام بلور نے کہا کہ کچھ سیاسی جماعتوں سے بات چیت چل رہی ہے، انتخابات جتنے جلدی ہوں گے ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام آئے گا، سیاسی حکومتیں بننے سے سیاسی اور معاشی استحکام آئے گا، اگر مرضی کی حکومت بنے گی تو سیاسی اور معاشی استحکام نہیں آئے گا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version