موٹر وے پر سفر کرنے والوں کیلئے انتہائی اہم خبر آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سیالکوٹ موٹر وے دھند کے باعث بند کردی گئی ہے۔
ترجمان موٹر وے پولیس نے بتایا کہ شدید دھند کے باعث ایم فور پنڈی بھٹیاں تا عبدالحکیم انٹر چینج تک بند ہے۔
شدید دھند کی وجہ سے موٹروے ایم 5 ترنڈہ محمد پناہ انٹر چینج سے بند ہے، مسافر غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
