Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عام انتخابات؛ ایک ہی خاندان کی چار خواتین ایک دوسرے کے مدمقابل آگئیں

انتخاباتی میدان میں ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ایک ہی خاندان کی چار خواتین ایک دوسرے کے مدمقابل آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل پیر محل میں حلقہ پی پی 124 میں سابق ایم پی اے سونیا، ان کی بیٹی، سونیا کی ماں اور سونیا کی سوتیلی ماں  ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اتر گئی ہیں۔

تحریک انصاف کی سابق ایم پی اے سونیا بی بی سمیت ان کی حقیقی والدہ مس شمیم فاطمہ، سونیا کی بیٹی فاطمہ اکبر اور سونیا کی سوتیلی ماں صائمہ نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

سونیا بی بی تحریک انصاف کی طرف سے متوقع امیدوار جبکہ سونیا بی بی کی سوتیلی والدہ صائمہ بی بی پیپلز پارٹی کی طرف سے الیکشن لڑنے کا دعویٰ رکھتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version