نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں مسرت جمشید چیمہ کی پانچ دن کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس شہرام سرور چوہدری نے لاہور ہائیکورٹ میں مسرت جمشید کی درخواست پر سماعت کی۔
سماعت میں پنجاب حکومت کی جانب خواجہ محسن عباس پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران استدعا کی گئی کہ مقدمات میں شامل تفتیش ہونا چاہتی ہوں، الیکشن کے کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال کروانی ہے، خدشہ ہے پولیس گرفتار کر لے گی، عدالت حفاظتی ضمانت منظور کرے اور عبوری ضمانت منظور کرنے کا حکم دے۔
بعدازاں عدالت عالیہ نے درخواست منظور کرتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ کی پانچ روز کی حفاظت منظور کر لی۔
