لاہور ایئرپورٹ پر دھند کے باعث ایئرلائنز کو موسمیاتی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایئرلائنز کو موسمیاتی وارننگ جاری کر دی گئی۔
جہاز کے کپتانوں کو لینڈنگ اور ٹیک آف میں احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے۔
مسقط سے آنے والی پرواز پی کے 230 منسوخ کر دی گئی جبکہ دمام، شارجہ، دبئی، جدہ اور کراچی سے آنے والی پروازوں کو تاخیر کا سامنا ہے۔
جدہ سے آنے والی پرواز پی اے 471 منسوخ ہو گئی جبکہ پرواز ای آر 822 تکنکی وجہ کے باعث جمعرات ملتوی کر دی گئی۔
لاہور سے ابوظہبی جانے والی کی پرواز ای وائی 242 تیرہ گھنٹے تاخیر کا شکار جبکہ کویت جانے والی پرواز جے 9-502 کو بھی آٹھ گھنٹے تاخیر کا سامنا ہے۔
لاہور سے جدہ، دمام، دبئی اور دوحا جانے والی پرواز بھی پرواز نہ بھر سکیں۔
