سپریم کورٹ آف پاکستان نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر نمبر الاٹ کر دیا۔
سپریم کورٹ آف پاکستان میں لیول بلیئنگ فیلڈ نا ملنے اور بانی پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ کیس میں نا اہلی کے خلاف سماعت ہوئی۔
تحریک انصاف کے وکلا سپریم کورٹ کے سامنے پیش ہوئے۔
وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ میں دو درخواستیں دائر کیں ہیں، بانی پی ٹی آئی کے خلاف فیصلے کو معطلی کی استدعا کی گئی ہے، لیول پلیئنگ فیلڈ کے معاملے میں بھی توہین عدالت دائر کر رکھی ہے۔
قائم مقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود نے کہا کہ دونوں درخواستوں کے بارے میں آفس سے معلومات حاصل کر لیتے ہیں۔
وکیل شہباز کھوسہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کی عمارت کے اندر میرے اسٹاف سے فائل چھین لی گئی دھمکایا گیا۔
قائم مقام چیف جسٹس نے کہا کہ یہ معاملہ انتظامی سائیڈ پر دیکھا جائے گا، اس میں کوئی آئینی ایشو نہیں جو عدالت میں لگایا جائے۔
جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ آپکی درخواست کے اندر بہت ہی سنجیدہ الزامات ہیں۔
وکیل لطیف کھوسہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر بروقت کیس جمع ہوتا تو آج اتنی ایمرجنسی نہ ہوتی۔
بعد ازاں سپریم کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی نا اہلی کو نمبر الاٹ کر دیا۔
