صوبائی اسمبلی کے امیدوار ثاقب نواز کو زمین کے تنازع پر قتل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے علاقے گجرات میں ثاقب نواز کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا، پولیس نے دو ملزمان گرفتار کر لیے۔

مقتول نے عام انتخابات ء2024 کے الیکشن کے لیے صوبائی اسمبلی سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔
ڈی ایس پی مقتول ثاقب نواز کے والد کا زمین کا تنازع چل رہا تھا اور فائرنگ سے قبل مقتول اور ملزمان لڑ رہے تھے۔
خیال رہے کہ ثاقب نواز کے قتل میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کر کے مقتول کے والد کی مدعیت میں پانچ نامزد اور دو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔