Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عاطف خان، اسد قیصر اور شہرام ترکئی نیب میں طلب

نیب نے اسد قیصر، عاطف خان اور شہرام ترکئی کو طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق نیب خیبرپختونخوا نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، سابق وزراء شہرام ترکئی اور عاطف خان کو 10 جنوری کو طلب کر لیا۔

نوٹس کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق وزراء اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف مردان صوابی روڈ کی تعمیر میں بے ضابطگیوں کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔

اعلامیے کے مطابق عاطف خان کے خلاف سپورٹس اینڈ ٹورازم کے پراجیکٹس میں وسیع پیمانے پر کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی شکایات ہیں لحاظہ چیئرمین نیب نے متعلقہ شکایات پرباقاعدہ تحقیقات کی ہدایت کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version