پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں آئی جی، چیف سیکریٹری پنجاب کو تبدیل کرنے کی درخواست دائر کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق درخواست پی ٹی آئی وکیل شعیب شاہین کی طرف سے جمع کروائی گئی۔
درخواست کے مطابق دونوں افسران پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کو ہراساں کرنے میں ملوث ہیں، پی ٹی آئی کے امیدواروں کے تجویز اور تائید کنندگان کی گرفتاریاں روکی جائیں۔
درخواست میں مطالبہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی امیدواروں کو چانچ پڑتال کے عمل میں شامل کیا جائے۔
