بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہم ہوائی باتیں نہیں کر رہے جو وعدے کیے وہ پورے کر کے دکھائیں گے۔
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے خلاف جو بھی انتخابی اتحاد بنے ہمیں اس کی کوئی فکر نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ سب کو معلوم ہے کہ کاغذات نامزدگی کہاں چھینے جارہے ہیں، سندھ میں تو کاغذات نہیں چھینے جا رہے ہیں جہاں چھینے جا رہے ہیں وہ جواب دیں، کاغذات نامزدگی کے معاملے پر متعلقہ لوگ جواب دہ ہیں، کاغذات نامزدگی چھیننے کا کام بلا وجہ کیا جا رہا ہے۔
ہم ہوائی باتیں نہیں کر رہے جو وعدے کیے وہ پورے کر کے دکھائیں گے ، بلاول بھٹو
بول نیوز سے براہ راست: https://t.co/d9lAsOIKwT……
#BOLNews #BilawalBhutto pic.twitter.com/efbibFZ8Yu— BOL Network (@BOLNETWORK) December 28, 2023
بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد بھی وفاق میں 17 وزارتیں چل رہی ہیں، ان 17 وزارتوں پر سالانہ 300 ارب روپے خرچ کیے جا رہے ہیں، ہم اقتدار میں آکر ان وزارتوں کو ختم کر دیں گے۔
عوام کیلئے بڑی خوشخبری ، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے بڑے اعلانات کر دیے- #BOLNews #BilawalBhutto pic.twitter.com/CbvmfcJZzK
— BOL Network (@BOLNETWORK) December 28, 2023
ان کا کہنا تھا کہ ہم ہوائی باتیں نہیں کر رہے، جو وعدے کیے ہیں وہ پورے کر کے دکھائیں گے، میں نے فیصلہ کیا ہے کہ مجھے لاہور سے الیکشن لڑنا ہے، امید کرتا ہوں کہ لاہور سے میرے کاغذات نامزدگی منظور ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم انتقامی سیاست اور گرفتاریوں پر یقین نہیں رکھتے، شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کی آج بھی مذمت کرتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ نفرت اور تقسیم کی پرانی سیاست کو دفن کردیں۔
پیپلز پارٹی انتخابات میں بڑا سرپرائز دے گی، بلاول بھٹو
بول نیوز سے براہ راست: https://t.co/kgvA7al3Kh#BOLNews #BilawalBhutto pic.twitter.com/aM8jLEGDvC— BOL Network (@BOLNETWORK) December 28, 2023
بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ غربت، بیروزگاری اور مہنگائی ہے،ہماری پہلی ترجیح غریب عوام کی تنخواہیں دگنی کرنا ہے جبکہ دوسری ترجیح غریب عوام کو مفت بجلی دینا ہے، پورے پاکستان میں غریب افراد کیلئے 30 لاکھ گھر بنا کر دینے کا ارادہ ہے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مزید توسیع چاہتے ہیں، اپنے کسانوں کو براہ راست فائدہ دینا چاہتے ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کو ماضی کی غلطیوں کی معافی مانگنی چاہیے، چاہتا ہوں کہ ہم نفرت اور تقسیم کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے ختم کریں جبکہ پاکستان کے لوگ پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں، پیپلز پارٹی انتخابات میں بڑا سرپرائز دے گی ۔
