نادرا نے پاکستانیوں کی سب سے بڑی مشکل حل کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نادرا نے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر شناختی کارڈ پر موجودہ پتہ تبدیل کروانے کا آسان طریقہ بتایا ہے۔
نادرا نے اعلان کیا ہے کہ پتہ تبدیل کروانے کے لیے ضروری دستاویزات مثلاً کرایہ نامہ، اسی پتہ پر اپنے یا خاندان کے کسی فرد کے نام پر یوٹیلٹی بل، یا اسی پتہ پر خاندان کے کسی فرد کا شناختی کارڈ ہمراہ لائیں اور موجودہ پتہ درست کرائیں۔
نادرا کی جانب سے کیے گئے اعلان میں کہا گیا ہے کہ شہری اس مقصد کے لیے قریبی نادرا رجسٹریشن سینٹر تشریف لائیں، لوکیشن کی رہنمائی کے لیے نادرا کی رہبر موبائل ایپ سے مدد لی جاسکتی ہے۔ اس کے علاوہ موبائل ایپ ’پاک آئی ڈی‘ بھی آپ کی مدد کرسکتی ہے۔
