Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایبٹ آباد؛ نواحی علاقے کی زمین سے پراسرار طور پر آگ نکلنا شروع

ایبٹ آباد کے نواحی علاقے ایبٹ ہائٹس کی زمین سے پراسرار طور پر آگ نکلنا شروع ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کے مقامی افراد نے زمین سے دھوآں نکلنے پر پولیس کو اطلاع دی، مقامی آبادی کو آگ سے دور رکھا جا رہا ہے۔

زمین سے دھوآں نکلنے پر زمین کو ہیوی مشینری سے کھودا گیا۔

زمین کے اندر سے  گرم آگ نکل رہی ہے جبکہ باہر نکالنے پر ٹھنڈی ہو کر عام کوئلہ بن جاتی ہے۔

زمین کے اندر کوئی کیمیکل ہے جس سے زمین گرم ہو کر مٹی اور پتھر آگ میں تبدیل ہو رہے ہیں۔

زمین کو مزید کھودا جا رہا ہے اور مزید  آگ نکل رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version