Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بڑی گرفتاری ہوگئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سابق صوبائی وزیر انور زیب خان کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق انور زیب خان اپنے کاغذات مسترد ہونے کے خلاف اپیل دائر کرنے کے لئے ہائی کورٹ مینگورہ بینچ سوات (دارالقضا) سوات جا رہے تھے کہ دارالقضاء کے نزدیک پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں بنڑ پولیس نے حراست میں لیا ہے اور ان کی گرفتاری بغیر کسی ایف آئی آر کے کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version