بلدیہ عظمیٰ کراچی نے کے ایم سی املاک پر تمام سیاسی جماعتوں کی تشہیر پر پابندی لگانے کے لیے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی نے خط میں لکھا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی املا پر سیاسی پارٹیوں کے جھنڈے اور بینرز آویزاں نہیں کیے جائیں، وال چاکنگ پر بھی پابندی عائد کی جائے، شہر کی دیواروں پر وال چاکنگ یا جھنڈے لگانے سے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے خزانے پر بوجھ پڑتا ہے۔
خط کا متن ہے کہ کئی سیاسی جماعتیں پارٹی کے جھنڈے اور بینرز لگا کر میونسپل انفراسٹرکچر کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہی ہیں، اسٹریٹ لائٹ کے کھمبوں، پیدل چلنے والے پلوں، انڈر پاسز اور دیگر انفراسٹرکچر پر جھنڈے اور بینرز لگانے سے گریز کیا جائے۔
