Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہم حکومت میں آنے کے بعد 30 لاکھ گھر بنا کر غریب عوام کو دیں گے، بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم حکومت میں آنے کے بعد 30 لاکھ گھر بنا کر غریب عوام کو دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم یو سی سطح پر بھوک مٹاؤ پروگرام شروع کرنا چاہتے ہیں، قائد عوام نے روٹی کپڑا مکان کا وعدہ کیا وہ پورا کیا، پیپلز پارٹی نے آج تک جو وعدے کئے وہ پورے کئے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ میں ناراض نہیں ہوتا آپ دوست ہی خبر چلا دیتے ہیں، مسائل کے حل کے لئے ہمیں ذاتی دشمنی ختم کرنا ہو گا، سیاست کا مقابل ذاتیات سے نکل کر نا ہو گا، پاکستان پیپلز پارٹی کسی کو اپنا حریف نہیں سمجھتا ہے، ہماری تو اصل حریف مہنگی اور معاشی حالات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے بانی اور مسلم لیگ ن کے قائد کیلئے الیکشن لڑنے کے قانونی مشکلات ہے، پی ٹی آئی اور تحریک انصاف اشرافیہ کی جماعت ہے، جوڈیشری کیلئے مشکل ہے کس طرح ایک اہل اور ایک کو نااہل کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version