نادرا نے بے فارم اور شناختی کارڈ بنوانے والوں کیلئے اہم اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نادرا نے 2023 میں1 کروڑ 79 لاکھ بچوں کی پیدائش، 15 لاکھ افراد کی اموات، 16 لاکھ شادیوں اور 1 لاکھ 80 ہزار طلاقوں کا اندراج کیا۔
اس حوالے سے نادرا حکام کا کہنا ہے کہ بے مثال کاوشوں کی بدولت 2023 مثالی کامیابیوں کا سال رہا، نادرا اور ملک بھر کی مقامی حکومتوں کی مشترکہ کوششوں کی بدولت شہریوں کی زندگی کے اہم واقعات کا کامیاب اندراج کیا۔
2023 – بے مثال کاوشوں کی بدولت مثالی کامیابیوں کا سال
نادرا اور ملک بھر کی مقامی حکومتوں کی مشترکہ کوششوں کی بدولت شہریوں کی زندگی کے اہم واقعات کا کامیاب اندراج
-1 کروڑ 79 لاکھ بچوں کی پیدائش
-15 لاکھ افراد کی اموات
-16 لاکھ شادیاں
– 1 لاکھ 80 ہزار طلاقوں کا اندراجشہریوں سے…
— NADRA (@NadraPak) January 2, 2024
نادرا حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں سے متعلق تمام ضروری معلومات کے اندراج کے لئے نادرا کی ہر ممکن کوششوں کا سفر جاری ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اپنی زندگی کے اہم واقعات کا بروقت اندراج یقینی بناتے ہوئے مکمل قومی ڈیٹابیس کے لئے ہماری کوششوں کو کامیاب بنائیں۔
