پنشنرز کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب نے صوبہ کے 16 اضلاع میں پنشن کا نظام آن لائن کر دیا ہے۔
آغاز میں 16 ضلع کے اندر ایجوکیشن کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن کیسز آن لائن کیے گئے ہیں، ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن اور دیگرمتعلقہ معاملات کے لیے اب اے جی آفس کے چکر نہیں کاٹنے پڑیں گے۔
متعلقہ محکمہ ہی پابند ہوگا کہ وہ ان کی ریٹائرمنٹ کے تین روز کے اندر ان کی پنشن اور دیگر معاملات ان لائن کر دے گا۔ گھر بیٹھے ہی ریٹائرمنٹ پر ان کی پنشن اور دیگر گریجویٹی اور پینشن کے واجبات مل سکیں گے۔
آن لائن ہونے والے اضلاع میں نارووال ،اٹک، گوجرانوالہ ،حافظ آباد ،فیصل آباد، جھنگ، گجرات، راجن پور، رحیم یار خان ،بہاولپور، منڈی بہائوالدین، ملتان ،ٹوبہ ٹیک سنگھ، مظفرگڑھ ،ڈیرہ غازی خان اور لیہ شامل ہیں۔
جن اضلاع میں آئندہ دو ماہ تک پنشن کا سسٹم آن لائن کر دیا جائے گا ان میں راولپنڈی، چکوال، چینوٹ، لودھراں، خانیوال، اوکاڑا، بھکر، جہلم، میاںوالی، بہاول نگر، وہاڑی، پاک پتن، ساہیوال اور قصور کے نام شامل ہیں، تیسرے مرحلے میں سیالکوٹ سمیت چار ڈسٹرکٹ کی باری آئے گی۔
