دبئی جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جنوری 2024 کے وسط کے بعد متحدہ عرب امارات میں فضائی کرایوں میں بھاری کمی کاامکان ہے، یہ متوقع کمی 50-60فیصد تک ہو سکتی ہے۔
کرایوں میں کمی کے امکانات زیادہ کرایوں والے فضائی راستوں پر ہیں، برطانیہ، یورپی ممالک، جنوبی ایشیا کے کچھ ممالک ، فلپائن اور امریکہ اس فہرست میں شامل ہے۔
اس حوالے سے ایم پی کیو ٹریول اینڈ ٹورازم کے سی ای او مالو پراڈو کا کہنا ہے کہ موسم سرما میں کرایوں میں زیادہ کمی متحدہ عرب امارات سے طویل فاصلے کی فلائٹس پر ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بڑے ٹور گروپس کی دبئی میں زیادہ فلائٹس کی مانگ کے باعث کرایوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے جس کے باعث متحدہ عرب امارات کے مقامی مسافروں کو عین موقع پر فلائٹس میں سیٹ لینے میں کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور امکان ہے کہ یہ روایت اب بدلنے جارہی ہے۔
سی ای او مالو پراڈو کا کہنا ہے کہ مثال کے طور پر لندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ سے دبئی تک اکانومی کلاس کرایہ 5 ہزار 135 درہم سے کم ہو کر 2 ہزار 410 درہم تک کم ہو سکتا ہے، اسی طرح نیو یارک سے دبئی کیلئے یہ کرایہ ساڑھے چھ ہزار درہم سے کم ہو کر ساڑھے تین ہزار درہم تک ہو سکتا ہے ۔
