کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے کے خلاف اپیلوں کے فیصلوں میں صرف 4 روز باقی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اپیلوں پر سماعت کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں مزید 3 ججز کو بطور الیکشن اپیلیٹ ٹربیونل تعینات کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ جسٹس شکیل احمد، جسٹس طارق ندیم اور جسٹس احمد ندیم ارشد پرنسپل سیٹ پر اپیلوں کی سماعت کریں گے۔
اس نوٹیفکیشن کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں اپیلوں کی سماعت کے لیے ججز کی تعداد 6 ہوگئی۔
