معلومات کی فراہمی سے متعلق وکیل ابوذر سلمان خان نیازی کی درخواست پر پاکستان انفارمیشن کمیشن نے بڑا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق انفارمیشن کمیشن نے ابوذر سلمان نیازی کو 12 جنوری تک نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے تین دوروں کی مکمل تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔
پاکستان انفارمیشن کمیشن نے حکم دیا کہ نگران وزیر اعظم 12 جنوری تک امریکہ، برطانیہ اور فرانس کے غیر ملکی دورے پر ہونے والے اخراجات کی معلومات فراہم کریں۔
واضح رہے کہ وکیل ابوذر سلمان خان نیازی نے معلومات کی فراہمی کی درخواست دائر کی تھی جس میں وزیر اعظم آفس، سیکرٹری وزیر اعظم، وزارت خارجہ اور سیکرٹری کابینہ کو فریق بنایا گیا تھا۔
