Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی کی ایک اور بڑی وکٹ گِرگئی؛ انتہائی اہم رہنما پارٹی چھوڑ گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق ایم پی اے عمر تنویر بٹ نے سیاست اور پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمر تنویر بٹ نے اپنے جاری کردہ ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ میں 2017 میں پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوا اور میں نے راولپنڈی میں آئی ایل ایف کی بنیاد رکھی تھی، پارٹی میں شمولیت کا مقصد ملک کے اندر ایک نیا سسٹم لانا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بانی تحریک انصاف نے رجیم چپینج آپریشن کے بعد فوج مخالف بیانیہ بنانا شروع کیا، پاک فوج مخالف بیانیے پر مجھے پہلے سے تشویش تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی فوج اداروں اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کر رہے تھے، 9 مئی کا واقعہ عوام اور اداروں کے درمیان دراڑ ڈالنے کی کوشش تھی۔

عمر تنویر بٹ نے مزید کہا کہ میں ریاست مخالف بیانیے کا بوجھ مزید برداشت نہیں کر سکتا، اسی لیے سیاست اور تحریک انصاف کو خیر باد کہہ رہا ہوں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version