Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسکولوں میں سردیوں کی چھٹیوں میں مزید اضافہ؟

پنجاب میں اسکولوں میں سردیوں کی چھٹیوں میں مزید اضافے کے حوالے سے بڑی خبر آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم کی سفارشات کی بنیاد پر اسکولوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات میں توسیع کی جائے گی، موجودہ سرما کی تعطیلات 9 جنوری 2024ء تک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کی جانب سے چھٹیوں میں توسیع کی سفارشات پر سرما کی تعطیلات میں اضافہ کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں دھند نہیں ہوتی تھی لیکن اب وہاں بھی دھند برقرار ہے، دھند کے باعث کم حد نگاہ کی وجہ سے فیصل آباد، سیالکوٹ اور لاہور ایئرپورٹس بھی اکثر بند ہوجاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version