سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری عمر حمید نے اپنی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے عہدے سے استعفیٰ دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے تاحال سیکرٹری الیکشن کمیشن کا استعفیٰ منظور نہیں کیا۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کی دو سالہ مدت ملازمت گزشتہ برس جولائی میں ختم ہوئی تھی تاہم چیف الیکشن کمشنر نے ان کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کی تھی۔
