Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مولانا فضل الرحمان کابل پہنچ گئے

جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کابل پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا افغان رہنماؤں نے ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا۔

مولانا فضل الرحمان سے اس موقع پر نائب صدر مولوی عبدالکبیر نے ملاقات کی۔

ملا امیر خان متقی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کو کابل آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں، ان کے دورہ کابل کے مثبت اثرات ہونگے، مولانا صاحب علمی اور سیاسی شخصیت ہیں، مولانا صاحب کا سیاسی میدان میں اہم رول ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے موقف سے ہماری قیادت کو آگاہ کریں گے، اافغانستان کے پیغام کو پاکستانی حکام تک پہنچائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version