اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سالانہ حج 2024 کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔
ترجمان مذہبی امور نے بتایا ہے کہ سعودی وزیر حج توفیق الربیعہ اور پاکستانی نگران وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد نے حج جنرل ایگریمنٹ پر دستخط کردیے ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ آج سعودی عرب کے شہر جدہ میں عالمی حج ایکسپو شروع ہوگا جس میں حجاج کی سہولت کے پیش نظر مزید معاہدے ہوں گے۔
مذہبی امور کے ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ پاکستانی وفد حجاج کو سہولیات فراہم کرنے والی کمپنیوں کے اسٹالز کا دورہ کریں گے۔
واضح رہے کہ رواں سال مختصر دورانیے کا حج بھی متعارف کروایا گیا ہے۔
شارٹ حج میں عازمین 20 یا 21 دن میں حج کرکے واپس آجائیں گے جبکہ اسپانسرز اسکیم میں قرعہ اندازی نہیں ہوگی، حاجی اگر مدینہ میں 8 کی بجائے 4 دن رہنا چاہیں تو پیکج مزید 30 سے 35 ہزار روپے کم ہوجائے گا۔
