Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عام انتخابات سے قبل استحکام پاکستان پارٹی کو بڑی کامیابی مل گئی؛ اہم ترین وکٹ گرادی

عام انتخابات سے قبل استحکام پاکستان پارٹی کو بڑی کامیابی مل گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت المسلمین کے رہنماء سید علی حسن نقوی نے آئی پی پی صوبائی صدر محمود مولوی، جنرل سیکرٹری علی جونیجو اور رضوان خان سے ملاقات کی، انہوں نے استحکام پاکستان پارٹی کی اعلیٰ قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر لی۔

اس موقع پر صوبائی صدر آئی پی پی محمود مولوی نے کہا کہ علی حسن نقوی کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں، لوگ استحکام پاکستان پارٹی میں تیزی سے شامل ہورہے ہیں، ہمیں امید ہے کہ الیکشن سے پہلے کئی نام ہمارے ساتھ جڑیں گے۔

اس موقع پر آئی پی پی جنرل سیکرٹری علی جونیچو کا کہنا تھا کہ کراچی سے الیکشن میں نئے چہرے سامنے لارہے ہیں، نوجوان آگے آکر سیاست سے انتشار کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version