Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الوداع پی ٹی آئی؛ تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گرگئی

پی ٹی آئی امیدوار بیرسٹرعبداللہ ممتاز کاہلون نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ائیرپورٹ سے لاپتہ ہونے والے پی ٹی آئی امیدوار بیرسٹرعبداللہ ممتاز کاہلون نے منظرعام پر آنے کے بعد اپنے پہلے بیان میں سوشل میڈیا پر زیر گردش اپنے اغوا سے متعلق خبروں کی تردید کر دی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ طبیعت ناسازی کے سبب عدالت پیش نہ ہوسکا،سوشل میڈیا پر میرےاغوا کی خبریں غلط ہیں، میں ابھی بھی اپنے دوست کے ساتھ ہوں۔

 بیرسٹرعبداللہ نے نو مئی واقعات کی مذمت کرتے ہوئے تحریک انصاف سے لاتعلقی کا اعلان کیا اور کہا کہ میں ملک بھر میں 8 فروری کو ہونے والے الیکشن سے دستبردار ہوتا ہوں۔

بیرسٹرعبداللہ نے کہا کہ 9 مئی میں ملوث لوگوں کا ٹرائل کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے، میں اپنی پاکستانی فوج اور ریاست کے ساتھ ہوں۔

واضح رہے کہ عبداللہ ممتاز پی پی 76 سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر تھے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version