Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کل امیدواروں کے ٹکٹوں کا اعلان کردیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ کل ہم امیدواروں کے ٹکٹوں کا اعلان کردیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی امنگوں کی ترجمانی کرنے والا بلے کا انتخابی نشںان واپس مل گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کل ہم اپنے ٹکٹوں کا اعلان کردیں گے، حق دار امیدوار کو اس کا حق ملے گا۔

بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ پاکستان کے ہر حلقے سے امیدوار کھڑا کریں گے آٹھ فروری کو عوام اپنی آواز اٹھائے گی۔

مزید پڑھیں: تحریکِ انصاف کو بلا مل گیا

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ جو پی ٹی آئی کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں پر گونگے بہرے بن کر بیٹھے رہے عوام ان کو آٹھ فروری کو بتائے گی اور انہیں اپنی آواز سنائے گی۔

واضح رہے کہ پشاورہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے، پی ٹی آئی کی درخواست منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو سرٹیفیکٹ جاری کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

پشاورہائی کورٹ نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات اورانتخابی نشان واپسی کیخلاف کیس کی سماعت کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے پی ٹی آئی کا انتخابی نشان بلا بحال کردیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version