Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے نئے پاسپورٹ کے اجراء یا تجدید کے سلسلے میں شکایات اور آگاہی کے لیے فون نمبر اور واٹس ایپ نمبر جاری کردیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی کا کہنا ہے کہ ان کی کوششوں سے پاسپورٹ کا اجراء معمول کے مطابق جاری ہے۔

 تاہم عوام الناس کو اگر پاسپورٹ کے اجراء یا تجدید کے سلسلے میں مشکلات ہیں تو وہ فون نمبر 0519107072 اور 0519107072 پر کال کرکے اپنی شکایت درج کرا سکتے ہیں یا معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ پاسپورٹ کی وصولی یا پرنٹنگ میں تاخیر کے حوالے سے شہری واٹس ایپ نمبر 03368566685 پر اپنے پاسپورٹ کے ٹوکن کی رسید کی تصویر بھیج دیں تاکہ ان کی شکایت کا ازالہ کیا جا سکے۔

ڈی جی مصطفیٰ جمال قاضی کا کہنا ہے کہ محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹس اعلیٰ معیار اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ عوام الناس کو اعلیٰ ترین خدمات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version